باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں، ماہرین زراعت

جمعہ 26 مئی 2017 15:45

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں نیز باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔