مانسہرہ کے تمام صوبائی محکموں اور ضلعی حکومت کا بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے، ڈی سی اقبال حسین

جمعہ 26 مئی 2017 14:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اقبال حسین نے کہا ہے کہ مانسہرہ کے تمام صوبائی محکموں سمیت ضلعی حکومت کا بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر تمام سرکاری محکموں کے بجٹ، ترقیاتی سکیموں، آمدن و اخراجات کی تفصیلات عوام کی پہنچ میں ہے، خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں یہ پہلا آن لائن ضلعی بجٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سرکٹ ہائوس مانسہرہ میں ٹی ایم اے اوگی، ٹی ایم اے مانسہرہ، ٹی ایم اے بالاکوٹ، ضلعی حکومت سمیت 16 محکموں کے انتظامی افسران کو بریفنگ دے رہے تھے۔ ڈی سی مانسہرہ کی آن لائن ویب سائٹ صوبہ کے 16 محکموں، ضلعی حکومت اور ٹی ایم اے مانسہرہ کے تمام ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ آمدن و اخراجات سمیت مکمل تفصیلات ہر شخص کی دسترس میں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویب سائیڈ سے نہ صرف ریکارڈ محفوظ ہو گا بلکہ کام اور ٹھیکہ جات میں شفافیت بھی نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :