طالبات کا تعلیم کے حصول کے ساتھ کسی ہنر کا مالک بننا بھی ضروری ہے،آمنہ سردار

جمعہ 26 مئی 2017 14:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ طالبات کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ہنر مند صلاحیتوں کا مالک ہونا بھی ضروری ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے جہاں ہم نے کتابوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے وہاں عملی طور پر دیگر شعبوں میں بھی کام کرنا ہو گا۔ وہ جمعہ کو پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی کیمپس میں تین روزہ قومی ہوم اکنامکس کانفرنس کی اختتامی تقریب خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل ہوم اکنامکس کالج پشاور اور ملک کے مختلف شہروں سے آئی مہمان خواتین کو گلیات آمد پر خوش آمدید کہا۔ رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ہنر مند صلاحیتوں کا مالک ہونا ضروری ہے، ہنر مند خواتین کو ہنر مند پیشہ کی بدولت روزگار کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس مقصد کے حصول کیلئے جہاں ہم کتابوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں وہاں ہماری خواتین کو عملی طور پر دیگر شعبوں میں بھی کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :