تمام الزامات جھوٹ تھے ، الله پاک نے سرخرو کیا، ڈی ای او (ن) ایبٹ آباد

جمعہ 26 مئی 2017 14:54

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) فائزہ شفیع نے کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام تر الزامات جھوٹ ثابت ہوئے ہیں، الله تعالیٰ نے انہیں اس آزمائش سے بھی سرخرو کیا ہے جس پر وہ الله تعالیٰ کی شکر گذار ہیں، مشکل وقت میں سپورٹ کرنے والے سٹاف سمیت دیگر افراد کا بھی وہ شکریہ ادا کرتی ہیں۔ وہ اپنے اور تمام سٹاف کے اعزاز میں نو تعینات جونیئر کلرکس کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) کے تمام سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او عائشہ سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب کی صدارت محمد شاہد خان نے کی جبکہ تلاوت کی سعادت خالد حسین نے کی۔ ڈی ای او فائزہ شفیع نے کہا کہ حق اور سچ کی ہمیشہ فتح ہوئی ہے، ان پر جھوٹے الزامات لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے، الله تعالیٰ نے انہیں ان الزامات سے سرخرو کیا جس پر وہ اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

متعلقہ عنوان :