تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کئی روز سے زور و شور کے ساتھ جاری

جمعہ 26 مئی 2017 14:54

تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کئی روز سے زور و شور کے ساتھ جاری
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) کینٹ بورڈ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کئی روز سے زور و شور کے ساتھ جاری ہے، کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ہیوی مشینری کے ذریعہ البدر کالونی، کالج روڈ اور جب پل پر نالوں پر قائم تجاوزات ختم کیں۔ کینٹ بورڈ نے نالوں پر تجاوزات کے خاتمہ کے بعد نالوں کی صفائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ نے گذشتہ کئی روز سے نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے، کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ہیوی مشینری کے ذریعہ البدر کالونی، کالج روڈ اور جب پل پر نالوں پر قائم تجاوزات ختم کر دی ہیں۔ کینٹ بورڈ کے افسران نے بتایا کہ کینٹ بورڈ نے کئی روز سے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کر رکھا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے نالوں پر تجاوزات کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں نالوں کا پانی لوگوں کے گھروں اور سڑکوں پر آ جاتا ہے جس سے بہت سے لوگوں کے گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی تباہ ہو چکا ہے۔