ناڑہ،اندھے قتل کا سراغ لگ گیا، قاتل گرفتار،ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے آلہ قتل پولیس کے حوالہ کر دیا

جمعہ 26 مئی 2017 14:54

ناڑہ،اندھے قتل کا سراغ لگ گیا، قاتل گرفتار،ملزم نے اقرار جرم کرتے ہوئے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) حویلیاں تھانہ ناڑہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اقرار جرم قبول کرتے ہوئے آلہ قتل بھی پولیس کے حوالہ کر دیا، چھوٹے بھائی نے اپنے سگے بڑے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ تھانہ ناڑہ کے ایس ایچ او شہریار، اے آئی او شمریز اور اے ایس آئی اشتیاق کی محنت رنگ لے آئی اور عمر فاروق ولد اورنگزیب سکنہ ستوڑہ نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول افتخار ولد اورنگزیب نے گھر میں تمام افراد کے ناک میں دم کر رکھا تھا، بڑا بھائی ہر وقت والدین کو بے جا تنگ کرتا تھا، والدہ کو انتہائی سخت نازیبا الفاظ اور ننگی گالیاں دیتا تھا، والد صاحب نے اپنے بیٹے کے خلاف تھانہ میں درخواست دے رکھی تھی، والد نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ افتخار انتہائی نافرمان ہے اور وہ اس سے شدید تنگ ہے، گھر میں لڑائی جھگڑا اس شخص کا معمول تھا، افتخار اپنے والد اور امام مسجد کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا جس سے ہمیں بھی اپنی جان کا خطرہ تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے بتایا کہ سارے حالات سے تنگ آ کر میں نے اپنے بڑے بھائی افتخار کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ تھانہ ناڑہ پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ ملزم عمر فاروق ولد اورنگزیب کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :