سرائے گدائی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ٹرک میں بیٹھا کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا

جمعہ 26 مئی 2017 14:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) جی ٹی روڈ پر سرائے گدائی کے قریب خراب ہونے والے ٹرک کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے کنڈیکٹر اختر نواز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس تھانہ کوٹ نجیب الله نے ڈمپر ڈرائیور شمریز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ سرائے گدائی کے قریب ٹرک نمبری آر پی ٹی 1707 خراب کھڑا تھا کہ ہری پور سے حسن ابدال کی طرف جانے والے تیز رفتار ڈمبری جی ایل ٹی 6295 جسے ڈرائیور شمریز ولد یوسف سکنہ بھیرہ چلا رہا تھا، نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ڈمپر کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا کنڈیکٹر اختر نواز ولد شیر بہادر سکنہ سرائے گدائی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

کوٹ نجیب الله پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :