ڈی ایس پی سرکل کینٹ قمر حیات خان مانسہرہ تبدیل، ڈی ایس پی تصور اقبال کو ایس ڈی پی او کینٹ تعینات کر دیا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 14:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ڈی ایس پی میرپور طاہر اقبال کے بعد ڈی ایس پی سرکل کینٹ قمر حیات خان کو بھی مانسہرہ تبدیل کر دیا گیا، ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی تصور اقبال کو ایس ڈی پی او کینٹ تعینات کر دیا گیا ہے، دونوں قابل ڈی ایس پیز کے ایبٹ آباد سے دیگر اضلاع میں تبادلہ پر عوام سراپا احتجاج ہیں، عوامی حلقوں نے دونوں ڈی ایس پیز کا تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین خان نے تین دن پہلے ڈی ایس پی میرپور طاہر اقبال خان کو ضلع ایبٹ آباد سے بٹگرام تبدیل کر دیا تھا جبکہ گذشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کینٹ قمر حیات خان کو بھی پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ تبدیل کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ سی پی او میں تعیناتی کے منتظر اے ایس پی تصور اقبال کو ایس ڈی پی او کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے دونوں بہترین آفیسرز کی دیگر اضلاع میں تعیناتی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔