خانپور کے محلہ اسلام نگر کا رہائشی مزدور ٹرک لوڈ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

جمعہ 26 مئی 2017 14:53

خانپور کے محلہ اسلام نگر کا رہائشی مزدور ٹرک لوڈ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) خانپور شہر کے محلہ اسلام نگر کا رہائشی مزدور سالار گاہ کرشن مارکیٹ میں ٹرک لوڈ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،، نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر خانپور کا رہائشی ارشد ولد ریاست نامی شخص نواحی سالار گاہ احاطہ کرش مارکیٹ میں ٹرک پر لوڈ ہونے والی بجری ہموار کر رہا تھا کہ اچانک اوپر سے گذرنے والی بجلی کی 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بدقسمت ارشد جونہی بجلی کی لائن سے ٹکرایا تو دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا تاہم بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :