ہمیں اپنی صلاحیتیں اسلام ،پاکستان کی بقاء کے لیے استعمال کرنا ہوںگی‘ حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی

جمعہ 26 مئی 2017 14:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے،ہمیں اپنی صلاحتیں اسلام اور پاکستان کی بقاء کے لیے استعمال کرنا ہوںگی،جو قوتیں پوری دنیاکو اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتی ہیں وہ پاکستان سے خوفزدہ ہیں،دین بے نیاز اور اسلام مخالف عناصر نے سوشل میڈیا کو دین کے خلاف ہتھیار بنالیا ہے۔

دہشت گرد جماعتیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلم نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعہ کے بعد وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماراایٹمی پروگرام دنیا کا سب سے سستا پروگرام ہے اور اس پر دنیا حیران ہے۔دنیا کے تمام حساس ادارے پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں،نبیؐ کے ساتھ بیشتر نوجوان تھے اور انہوں نے پوری دنیا میں اسلامی انقلاب برپاکر کے دیکھایا۔ہمیں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرناہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو قانون کے تابع کیا جائے اور اس کی حدود وقیودکا تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی تبلیغ کیلئے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :