آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا‘ صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 26 مئی 2017 14:36

آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا‘ صاحبزادہ حامد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا، بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف ملتا نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر دمڑی اور چمڑی بچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاض کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے۔ پاکستان کو نظر انداز کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ ریاست کے اثاثے کم اور وزیر اعظم کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کو دشمن اور بھارت و اسرائیل کو دوست سمجھتا ہے۔ ریاض کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر نہ ہو نا ہمارے حکمرانوں کی ناکامی ہے۔

متعلقہ عنوان :