سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نوٹیفکیشن شہر کی بہتری میں مفید و معاون ہوگا، ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈووکیٹ

جمعہ 26 مئی 2017 14:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمیٹی انٹرنیشنل کا ایک اجلاس صدر ڈاکٹر محفوظ یار خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں میر جاوید اقبال، مقصود یار خان، زین العابدین، عابدہ خان، رانا پروین، محبوب خان، ایس ایم بخاری، مس نسیم وزیر، شمیم انور، غفار بندھانی، ظفر غوری، آصف شہزاد، عطیہ خان، عزرہ احمد، ڈاکٹر فرزانہ تبسم، فوزیہ کریم، عمران شہزاد، کنور ارشد علی خان، خواجہ علیم، خرم ممتاز، میجر عامر خان، میجر وسیم الدین خان ، محمد اشرف، رضوان احمد ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس کے ذریعے اُمت مسلمہ کو ماہ رمضان کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام اس ماہ میں نیکیاں اس طرح کرسکتے ہیں کہ جائز اور ناجائز میں تمیز کریں، عوام اعتدال کا مظاہرہ کریں اور مختلف اشیاء کے سوداگر ناجائز منافع سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

قرار داد میں تمام انتظامیہ کے افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ کنزیومر کے حوالے سے انتظامی اختیارات رکھنے والے بیوروکریٹس گہری نظر رکھیں تاکہ اس ملک کے قانون پسند عوام رمضان اور عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ایک دوسری قرار داد میں کے الیکٹرک اور دیگر بجلی پیدا نے کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ سے گریز کریں، واٹر بورڈ ، ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کنٹونمنٹس میں پانی کی کمی کودور کیا جائے تاکہ لوگ اپنی عبادات بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ ڈاکٹر محفوظ یار خان نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیاء پر سے سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :