رحیم محمڈن فٹ بال کلب کا نام تبدیل، انور خان میموریل فٹ بال کلب رکھ دیا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 14:36

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) رحیم محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کا ایک اجلاس محمد پرویز قاسو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر رحیم محمڈن فٹ بال کلب کا نام تبدیل کرکے محمد پرویز قاسو کے والد مرحوم انور خان میموریل فٹ بال کلب کے نام سے منسوب کردیا گیا، لہذا آئندہ تمام کلبز انور خان میموریل فٹ بال کلب کے معاملات کے حوالے سے پرویز قاسو سے رابطہ کریں اور تمام خط و کتابت انو رخان میموریل فٹ بال کلب کے نام سے کی جائے ۔