Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایم پی اے افضل الٰہی کی قیادت میں ہزار خوانی گرڈاسٹیشن پر دھاوا

ْ متعلقہ علاقوں کے فیڈر خود کھول دیئے ، فضل الٰہی نے گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر حکومتی رٹ چیلنج کی ،صوبائی حکومت نے فضل الٰہی کے اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، ہم کچھ نہیں کرسکتے پولیس تو ان کے ساتھ ہوتی ہے،ترجمان پیسکو

جمعہ 26 مئی 2017 14:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم پی اے افضل الٰہی کی قیادت میں ہزار خوانی گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول دیا ،فضل الٰہی نے متعلقہ علاقوں کے فیڈر خود کھول دیئے ،ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فضل الہیٰ نے گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر حکومتی رٹ چیلنج کی ،صوبائی حکومت نے فضل الٰہی کے اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، ہم کچھ نہیں کرسکتے پولیس تو ان کے ساتھ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم پی اے افضل الہیٰ کی قیادت میں ہزار خوانی گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول دیا ،فضل الٰہی نے متعلقہ علاقوں کے فیڈر خود کھول دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیسکو کا کہناہے فضل الہیٰ نے گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر حکومتی رٹ چیلنج کی ۔صوبائی حکومت کہ فضل الہیٰ کے اقدام کا نوٹس لینا چاہتے ۔ہم کچھ نہیںکرسکتے پولیس توان کے ساتھ ہوتی ہے ۔فضل الٰہی کے علاقے میں 70فیصد سے زیادہ بجلی چور ہے۔جہاں بجلی چوری ہے۔ان علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات