بجٹ اور مظاہروں کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

کسان اتحاد مظاہرے کے دوران پتھرا ؤسے تین پولیس افسران سمیت متعدد زخمی ، ڈی چوک سے 180مظاہرین گرفتار

جمعہ 26 مئی 2017 14:34

بجٹ اور مظاہروں کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) بجٹ اور مظاہروں کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ۔ریڈ زون اور شہر کے اہم چوراہوں پر پولیس اور ایف سی تعینات کی گئی ۔ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی کردیا گیا ۔ریڈ زون کے گرد پولیس اور ایف سی کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ناکوں پر بھی چیکنگ سخت، گاڑیوں کی مکمل تلاشی کا حکم جاری کیا گیا ۔ پاکستان کسان اتحاد مظاہرے کے دوران پتھرا ؤسے تین پولیس افسران سمیت متعدد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی ادریس راٹھور ، ڈی ایس پی حسین لاسی اور انسپکٹر ستار شاہ بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے ڈی چوک اور ارد گرد سے 180مظاہرین کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار مظاہرین کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا۔