خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کل کیا جاسکے گا

دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج قبلہ کے عین اوپر ہوگا

جمعہ 26 مئی 2017 14:34

خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کل کیا جاسکے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کل27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا اس وقت سورج قبلہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سورج 12 بجکر 18منٹ ،ْ پاکستان میں دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر بیت اللہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا، پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اٴْس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زوایہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو 90 ڈگری کے زوایے سے صرف 0.07 ڈگری کم ہے ،ْیہ عمل سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے،27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزریگا۔

متعلقہ عنوان :