ابوظہبی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد

مسافر عرفان مسیح نجی ایئرلائن ایئر بلیو کی پرواز سے ابوظہبی جانے والا تھا

جمعہ 26 مئی 2017 14:29

ابوظہبی جانے والے مسافر سے ہیروئن برآمد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظہبی جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسافر عرفان مسیح کے ہینڈ بیگ سے امیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

مسافر عرفان مسیح نجی ایئرلائن ایئر بلیو کی پرواز سے ابوظہبی جانے والا تھا۔مسافر نے ہیروئن کی موجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اے این ایف نے منشیات کی دفعہ 9 سی کے تحت عرفان مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں اے این ایف ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا۔حکام کے مطابق تحویل میں لیے گئے مسافر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جاسکے اور یہ انکوائری کی جاسکے کہ وہ منشیات لے کر کہاں جانے والا تھا۔

متعلقہ عنوان :