پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا ،ْ اعزاز چوہدری

مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے ،ْمانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانا بنانا بدترین دہشت گردی ہے ،ْ پاکستانی سفیر کا انٹرویو

جمعہ 26 مئی 2017 14:29

پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور انتہاپسندی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا ،ْمستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا جس کے باعث ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتری ہوئی ،ْیہ بہت اچھا موقع ہے کہ پاکستان میں سرمایا کاری کی جائے، پاکستان کی معیشت بھی دن بدن ترقی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانا بنانا بدترین دہشت گردی ہے لہذا دہشت گردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، عالمی سطح پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے ،ْ افغانستان میں استحکام وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :