الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے 2 ہزار500 افسران 7 لاکھ سرکاری ملازمین پر مشتمل انتخابی عملے کو تربیت دیں گے

جمعہ 26 مئی 2017 14:28

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے عملے کی تربیت اپنے افسران سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کے 2 ہزار500 افسران 7 لاکھ سرکاری ملازمین پر مشتمل انتخابی عملے کو تربیت دیں گے، اس تربیت کے عوض لیڈ ٹرینرز کو تربیت 10 ہزار روپے فی کس اعزازیہ دیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے حساس اداروں ،پولیس،واپڈا،صحت اور دیگر سروسز کے ملازمین کو انتخابی عملے میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراب انتخابی عملہ محکمہ تعلیم، زراعت ، ایف بی آر اور انکم ٹیکس کے ملازمین پرمشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :