پاکستان کیلئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ْ آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہو جائیگا ،ْوزیر اعظم

کس نے کارکر دگی کا مظاہرہ کیا کس نے نہیں کیا ،ْ فیصلہ خود عوام کرینگے ،ْ مسلم لیگ (ن)اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے ،ْ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ،ْ آج پاکستان کا زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے ،ْنواز شریف کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 14:28

پاکستان کیلئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کیلئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،ْ آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی کا مزید اضافہ ہو جائیگا ،ْ کس نے کارکر دگی کا مظاہرہ کیا کس نے نہیں کیا ،ْ فیصلہ خود عوام کرینگے ،ْ مسلم لیگ (ن)اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے ،ْ ہم نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ،ْ آج پاکستان کا زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے ۔

وہ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو 2013ء میں گھمبیر وسائل ورثے میں ملے لیکن ہم نے سخت محنت کی اور اب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے شفاف انداز میں تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے تھے جس سے عموماً لاگت بڑھ جاتی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اب منصوبہ جات پر بچت کی جارہی ہے ‘ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نہ صرف توانائی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں بلکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر توانائی فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ آئندہ چند ماہ میں 3600 میگا واٹ بجلی کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ہم پاکستان کے لئے پائیدار توانائی وسائل کی محفوظ بنیاد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بے مثال ہے ،ْہم گورننس اصلاحات پر بھی کام کررہے ہیں جو معاشرے کے مختلف طبقات سے مخالفت کے ساتھ ساتھ ایک طویل عمل ہے لیکن ہم مثبت اصلاحات لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں جنہیں ترک کردیا گیا تھا۔ کیونکہ ہم پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی چاہتے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شاہرات اور موٹر ویز کے نیٹ ورک کے ساتھ باہم منسلک کیا جارہا ہے۔

جس سے کاروبار ‘ صنعت ‘ برآمدات کے حوالے سے بے شمارفوائد حاصل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ہم نے دیگر صوبوں کی طرح آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی عوام کو جوابدہ ہیں کہ وہ فیصلہ کریں گے کہ کس نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کس نے نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :