چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

جمعہ 26 مئی 2017 14:12

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فنکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد نے ملاقات میں صوبے اور وفاق سے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر 6 فیصد غیر ملکی پروگرامز کی جگہ علاقائی زبانوں کے پروگرامز چلائے جائیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کوآرڈینیشن کمیٹی برائے کلچرل ونگ سندہ کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں سینیئر گلوکار محمد علی شہکی، قیصر نظامانی، ایوب کھوسو اور گل رعنا شامل تھے۔

وفد نے پیمرا اور پی ٹی وی کے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ فنکاروں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر 6 فیصد غیر ملکی پروگرامز کی جگہ علاقائی زبانوں کے پروگرامز چلائے جائیں۔ ملاقات میں صوبائی وزیرِثقافت سردار شاہ اور سینیٹرسعید غنی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :