اسلام آباد ،کسان اتحاد کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئیپولیس کا آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال

کسانوں کاپولیس پر پتھرائو،حالات کشیدہ ،حالات کشیدہ ہونے کے باعث میٹروبس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی باردانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا گیا ،بجٹ میں تجاویز پیش کردی جاتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا‘ ہمارا خون پسینہ ضائع ہورہا ہے،اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ہی مار دیں ‘ کسان دُشمن بجٹ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ‘ مطالبات نہ مانے گے تو اسلام آباد بند کردیں گے،مظاہرین کی گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 14:11

اسلام آباد ،کسان اتحاد کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئیپولیس کا آنسوگیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) اسلام آباد ڈی چوک پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے کسان اتحاد کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسوگیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،کسانوں کی جانب سے بھی پولیس پر پتھرائو کیا گیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ،حالات کشیدہ ہونے کے باعث میٹروبس سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ باردانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکر م پر چھوڑ دیا گیا ،بجٹ میں تجاویز پیش کردی جاتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا‘ ہمارا خون پسینہ ضائع ہورہا ہے،اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ہی مار دیں ‘ کسان دُشمن بجٹ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ‘ مطالبات نہ مانے گے تو اسلام آباد بند کردیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی چوک پر مظاہرہ کیا ۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو مشتر کرنے کے لیے واٹر کینن بھی استعمال کی۔اس موقع پر کسانوں نے پولیس پر پتھرائو بھی کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ باردانے کے معاملے پر ہمیں پٹواریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔بجٹ میں تجاویز پیش کردی جاتی ہیں مگر ان پر عمل نہیںہوتا ۔ہمارا خون پسینہ ٖضائع ہورہاہے بچت نہیں ہوتی۔اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ہی مار دیں۔کسان دُشمن بجٹ ہمیٖں کسی صورت قبول نہیں۔مظاہرین نے وزیراعظم سے ملاقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ مطالبات نہ مانے گے تو اسلام آباد بند کردیں گی

متعلقہ عنوان :