غریب محنت کرتا ہے اور ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں، خورشید شاہ

جمعہ 26 مئی 2017 14:11

غریب محنت کرتا ہے اور ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ غریب محنت کرتا ہے اور ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں،دولت کماکر سعودی عرب اور یورپ میں لگانا چاہتے ہیں،کسان ہماری معیشت کو بہتر بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کسان اتحاد کے مظاہرے میںشرکت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کسان ہماری معیشت کو بہتر بناتے ہیں۔ملک کے 70فیصد لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے۔ملک کی 80فیصد معیشت زراعت پرہے۔ہماری 70فیصد برآمدات کا انصار زراعت پر ہے۔خورشید شاہ نے کہا غریب محنت کرتا ہے اور ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں۔دولت کماکر سعودی عرب اور یورپ میں لگانا چاہتے ہیں