28 مئی کوبلوچستان بھرمیںدفاع اورسلامتی کے عزم کے ساتھ یوم تکبیر جوش وخروش سے منایاجائے گا

وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑکی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 14:11

28 مئی کوبلوچستان بھرمیںدفاع اورسلامتی کے عزم کے ساتھ یوم تکبیر جوش ..
کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑنے کہاہے کہ کے یوم تکبیر ملک کی بقاء و سلامتی کادن ہے 28 مئی کو مملکت خداداد پاکستان کی دفاع اورسلامتی کے عزم کے ساتھ بلوچستان بھرمیں یوم تکبیر جوش وخروش سے منایاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک ظاہرخان کاکڑنے کہاکہ 28 مئی 1998 کو وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے تمام دباؤ اوردھمکی کومسترد کرکے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس سے پاکستان نے مسلم دنیاکی پہلی اوردنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کااعزا زحاصل کرلیااب کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت پر 28 مئی کو بلوچستان بھرمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام خصوصی تقاریب ،سیمینار ز اورکانفرنس کاانعقاد کیاجائے گااورضمن میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوتمام پروگرامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔

متعلقہ عنوان :