مئی کو پاکستان چاغی کے مقام پرکامیاب ایٹمی دھماکوں کے تجربات کرکے مملکت پاکستان دنیاکا پہلااسلامی ایٹمی پاور ملک بن گیا ،

اسلامی مملکت پاکستان کے خلاف دشمنوں کی تمام ترسازشیں خاک میں مل جائیں گی، وزیرداخلہ وقبائلی اموربلوچستان میرسرفراز خان بگٹی کی ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت

جمعہ 26 مئی 2017 13:26

مئی کو پاکستان چاغی کے مقام پرکامیاب ایٹمی دھماکوں کے تجربات کرکے مملکت ..
کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیرداخلہ وقبائلی اموربلوچستان میرسرفراز خان بگٹی نے کہاہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کادہ ناقابل فراموش دن ہے جس روز سرزمین بلوچستان کویہ اعزاز حاصل ہواکہ چاغی کے مقام پرکامیاب ایٹمی دھماکوں کے تجربات کرکے مملکت پاکستان دنیاکا پہلااسلامی ایٹمی پاور ملک بن گیا پاکستان اقابرین ،بزرگوںکی دعاؤں کا ثمرہے جس کی بنیادوں میں شہید وں کالہو شامل ہے یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناتھا اوتاقیامت قائم دائم رہے گا۔

اسلامی مملکت پاکستان کے خلاف دشمنوں کی تمام ترسازشیں خاک میں مل جائیں گی اوروطن عزیز ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرتارہے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے 28 مئی یوم تکبیرکے حوالے سے ’’اے پی پی ‘‘ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ پاکستان کوحقیقی معنوں میںفلاحی ریاست بنانے کیلئے تمام ترمشکلات سے نبردآزما ہوتے ہوئے ترقی خوشحالی کاسفرجاری وساری ہے موجودہ عوامی قیادت کی سربراہی میں حکومت عوامی بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے جس نے ایٹمی طاقت کے حصول کااعلان کرکے پوری دنیا میں پاکستان کوایک نا قابل تسخیر قوت کے طورمتعارف کرایا۔

میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ یوم تکبیر ملکی فادع کوناقابل تسخیر بنانے کے اس پختہ عزم کا اعادہ ہے جس کے تحت پوری قوم نے قربانیاں دے کر ایٹمی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے قومی یکجہتی کااظہارکیااورقومی سلامتی پرایک ہونے کا ثبوت دیا۔

متعلقہ عنوان :