ْمہنگائی کے مارے عوام جھولیاں اٹھااٹھا کر حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں‘ مسرت چیمہ

جمعہ 26 مئی 2017 13:26

ْمہنگائی کے مارے عوام جھولیاں اٹھااٹھا کر حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام جھولیاں اٹھااٹھا کر حکومت کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں،اقتصادی سروے رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ پاکستانی معیشت ترقی نہیں کر رہی بلکہ موجودہ حکمرانوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکمران ملک میں ہر روز بجلی کے نئے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے ۔ دیہی علاقوںکی عوام کو صرف دو سے چار گھنٹے بجلی مہیا کی جارہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بھی اس کا دوورانیہ 10سے 12گھنٹے پر بر قرار ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویداروں کی طرف سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پر بد ترین تشدد قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے دور میں شاید ہی ایسا کوئی طبقہ ہوگا جسے اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نہ آنا پڑا ہو۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ جس حکومت کی ترجیحات میں عوام شامل ہی نہ ہوں ان کے پیش کردہ بجٹ سے کیا توقع رکھی جا سکتی ہے اوراسی لئے عوام نے بھی بجٹ سے کسی طرح کی توقعات وابستہ نہیں کیں ۔ انہوںنے کہا کہ اقتصاد ی سروے نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت بیشتر اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ بتایا جائے ایسے میں آئندہ مالی سال کے میزانیے کو الفاظ کا گورکھ دھندہ نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے ۔