حکومت نے ملک کو قرضوں کے گرداب میں پھنسا دیا ،ْشیری رحمن

حکومت آئندہ مالی سال میں مزید خسارے میں جا رہی ہے ،ْایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ،ْ انٹرویو

جمعہ 26 مئی 2017 13:25

حکومت نے ملک کو قرضوں کے گرداب میں پھنسا دیا ،ْشیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو قرضوں کے گرداب میں پھنسا کر رکھ دیا ہے ،ْ دنیا میں یہ اکلوتی حکومت ہو گی جو تجارت کے غیرمتوازن ہونے پر خوشیاں منا رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال میں مزید خسارے میں جا رہی ہے ،ْایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کسی حکومت نے خزانہ خالی کر دیا ہو۔

(جاری ہے)

شیری رحمن نے کہاکہ 2018ء -2017ء کا بجٹ بنیادی طور پر قرضہ لینے کا بجٹ ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بلاواسطہ ٹیکسوں اور خسارے کا بجٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارا 10اعشاریہ 4ارب ڈالر ہو جائیگا جبکہ گزشتہ سال یہ 7اعشاریہ 2ارب ڈالر تھا۔شیری رحمن نے کہا کہ حکومت جی ڈی پی کی ترقی کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں چوتھے سال بھی ناکام ہوگئی، زرعی شعبہ انتہائی غیرحوصلہ بخش نتائج فراہم کر رہا ہے، جو دستاویزات جاری گئی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔