کسان ہماری معیشت کو بہتر کرتے ہیں ،ْ غریت محنت کرتا ہے ،ْحکمران آنکھیں کھولیں ،ْ خورشید شاہ

جمعہ 26 مئی 2017 13:25

کسان ہماری معیشت کو بہتر کرتے ہیں ،ْ غریت محنت کرتا ہے ،ْحکمران آنکھیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسان ہماری معیشت کو بہتر کرتے ہیں ،ْ غریت محنت کرتا ہے ،ْ ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں ،ْحکمران آنکھیں کھولیں ورنہ ملک کی معیشت ختم ہو جائیگی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسان مظاہرے پر پہنچے انہوں نے احتجاج کرنے والے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان ہماری معیشت کو بہتر کرتے ہیں،غریب محنت کرتا ہے اور ہم ایوانوں میں بیٹھ کر مزے لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ ٹھنڈ میں بیٹھ کر بجٹ سن رہے ہیں ،ْکبھی غریب کے بچے کوسخت موسموں میں تڑپتے دیکھا ہی ہمسایہ ملکوں میں کسانوں کو پیکیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران آنکھیں کھولیں،تم چلے جائوگے ملک اندھیرے میں ڈوب جائیگا۔خورشید شاہ نے کہاکہ کسان اپنے خون پسینے سے روزی کماتے ہیں اور پاکستان میں 70 فیصد لوگ ذراعت پر منحصر کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہید بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کے لیے آواز اٹھائی تھی۔انھوں نے کہا کہ مزدور طبقہ وہ ہے جو محنت کرتا ہے اور مزدوروں کی محنت کا پھل ہم لوگ کھاتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہر کسان کے گھر میں آگ جل رہی ہے جبکہ ٹھنڈے ایوان میں بیٹھے لوگوں کو مزدوروں کے گھر کی آگ کا احساس نہیں۔