ماضی کے معروف اداکار مظفر ادیب کی برسی جمعہ کو منائی گئی

جمعہ 26 مئی 2017 13:13

ماضی کے معروف اداکار مظفر ادیب کی برسی جمعہ کو منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)پاکستانی فلمی صنعت کے ماضی کے معروف اداکار مظفر ادیب کی 11 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی ۔ انہوں نے 1940 سے 1962ء تک بھارت کی 38 فلموں میں کام کیا۔ لاہور منتقل ہونے کے بعد انہوں نے تقریباً 500 فلموں میں کام کیا۔ اداکار ادیب بمبئی میں پیدا ہوئے اور پٹھان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت میں قیام کے دوران 30 فلموں میں کام کیا جن میں مہندی ‘ پاک دامن اور جنگ شامل ہیں ۔ انہوں نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ انہوں نے پاکستان میں فلمی صنعت کے لئے شاندار خدمات انجام دیں اور سٹیج کے لئے بہت کام کیا۔ ادیب 26مئی 2006ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔