ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتحانات 16اگست سے شروع ہوں گے

جمعہ 26 مئی 2017 13:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) خیبرپختونخوا بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبرپختونخوا پشاورنے اعلان کیاہے کہ ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکنڈ ٹرم کے امتحانات 16اگست سے شروع ہوں گے ،امتحانی فیس اورداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کے شیڈول کااعلان بھی کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحانات کیلئے امتحانی داخلہ فیس اورفارم نارمل فیس کے ساتھ 4جولائی 2017ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :