لاہور ہائیکورٹ، وکیل کی موجودگی میں ملزم سے تفتیش کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

جمعہ 26 مئی 2017 13:09

لاہور ہائیکورٹ، وکیل کی موجودگی میں ملزم سے تفتیش کیلئے درخواست پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کی موجودگی میں ملزم سے تفتیش کیلئے درخواست پر کارروائی سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کر دی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل کے بغیر ملزم سے تفتیش کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت ملزم کی تفتیش وکیل کی موجودگی میں ہونی چاہئیے، درخواستگزار وکیل کے مطابق شفاف ٹرائل کیلئے وکیل کی موجودگی میں تفتیش ملزم کا بنیادی حق ہے، درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آئینی اور قانونی تقاضے پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پولیس کو ملزم کی تفتیش اسکے وکیل کی موجودگی میں کرنے کا حکم دیا جائے۔