لاہور ہائیکورٹ، نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

جمعہ 26 مئی 2017 13:09

لاہور ہائیکورٹ، نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ٹھیکیدار نواز خان کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیلامی میں ریل کی پٹڑی خریدی لیکن اب یہ پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، دوران سماعت ریلوے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو ریلوے کی اجازت کے بغیر پٹڑی کی نیلامی کا اختیار نہیں تھا، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :