ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی 29 مئی تک ملتوی

جمعہ 26 مئی 2017 13:09

ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی 29 مئی تک ملتوی کر دی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کرنے والی لیبارٹری کے غیر فعال ہونے کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار وکیل کے مطابق تحفظ ماحولیات قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے فضائی اور پانی کی آلودگی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، درخواست گزار نے عدالت کو آگا ہ کیا کہ ماحولیاتی کونسل کے غیر فعال ہونے کی بناء پر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ، درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کا حکم دیا جائے ۔