جسٹس فرخ عرفان کو کام سے روکنے کیلئے درخواست پر کارروائی 29 مئی تک ملتوی

جمعہ 26 مئی 2017 13:09

جسٹس فرخ عرفان کو کام سے روکنے کیلئے درخواست پر کارروائی 29 مئی تک ملتوی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے جسٹس فرخ عرفان کو کام سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر کارروائی 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گذارکو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے گلزار احمد کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس فرخ عرفان کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے اور ہائی کورٹ کیسے ایک جج کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دے سکتی ہے،عدالت نے درخواست پر کارروائی 29 مئی تک ملتوی کر دی اور درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔