آصف زرداری نے رہنمائوں کو پارٹی چھوڑکرجانے والوں کو منانے سے رو کدیا‘ذرائع

پارٹی نے جن لوگوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھایا وہ جاتے ہیں تو جانے دیں ‘ سابق صدر

جمعہ 26 مئی 2017 13:06

آصف زرداری نے رہنمائوں کو پارٹی چھوڑکرجانے والوں کو منانے سے رو کدیا‘ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے رہنمائوں کو پارٹی چھوڑکرجانے والون کو منانے سے رو ک دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے رہنمائوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے جن لوگوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھایا وہ جاتے ہیں تو جانے دیں،ایسے لوگوں کو منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوںنے نام لئے بغیر فردوس عاشق اعوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ایک رہنما کو ناراض کرکے ایک خاتون کو وزیر بنایا۔

متعلقہ عنوان :