وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس

ملکی تاریخ میں اتنے بڑے ترقیاتی بجٹ کی مثال نہیں ملتی ۔وزیر اعظم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 1 ہزار ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مختص کیاجا رہاہے ۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں اتنے بڑے ترقیاتی بجٹ کی کہیں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی قوم فیصلہ کرے گی کہ کس نے کار کردگی دکھائی اور کس نے کچھ نہیں کیا۔ ہم ملک میں ہر صورت اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے۔ پورے ملک کو موٹر وے اور سڑکوں کا جال بچھا کر جوڑ دیا گیا ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر اور مستحکم ہوئی ہے۔ ابھی بھی ہم کئی اطراف سے مخالفت کے باوجود گورننس اصلاحات کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فاٹا ، گلگت بلتستان کی دیگر صوبوں کی طرح مساوی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔