امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو بحال کرنے سے انکارکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 مئی 2017 12:23

امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو بحال کرنے سے ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2017ء) امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کے صدارتی حکم نامے کو بحال کرنے سے انکارکردیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک وفاقی اپیل کورٹ نے 205 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر مسلمانوں پر پابندی کے دائرے میں آتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا یہ حکم مسلمانوں کے خلاف اعلانیہ تکلیف دہ تعصب پرمبنی ہے۔اس مقدمے میں 13 ججوں پر مشتمل پینل کے اکثریتی فیصلے میں صدر ٹرمپ کے ٹوئٹس، ٹیلی وژن انٹرویوز اور ان کی انتخابی مہم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے بیانات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 90 دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :