گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے،فرمان علی

جمعہ 26 مئی 2017 12:28

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے،فرمان علی
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)مسلم لیگ (ن)استورکے ضلعی صدرفرمان علی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے تاہم بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے رہنماء جاری منصوبوں کاکریڈٹ لے رہی ہے ،ہماری پارٹی اس قسم کی غیرقانونی بیانات کی ہرگزاجازت نہیںدینگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی کی ضلعی جنرل باڈی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

فرمان علی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اورپارٹی کے قائد محمدنوازشریف کی بہترپالیسیوںکے بدولت پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہاہے،2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے کارکنان مکمل تعاون کررہے ہیں ۔انہوںنے اپوزیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے کریڈٹ لینے کے حوالے سے بیانات کوغیرقانونی قراردیا ۔