وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا ہے۔ رؤوف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 12:15

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاریخ کا سب سے بڑا قرض لیا ہے۔ رؤوف کلاسرا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرض لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار ملکی تاریخ میں پہلے ایسے وزیر خزانہ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں بتیس ارب ڈالرز کا بیرونی قرض لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک مرتبہ قومی اسمبلی میں بیرون ممالک سے لیے گئے قرض سے متعلق دستاویزات پیش کیے گئے جس میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ممالک سے چوبیس ارب ڈالر کے قرض لیے گئے۔

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ اس میں سے 12 ارب ڈالرز واپس بھی کیے گئے ہیں۔ رؤوف کلاسرا نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں 65 سال میں پاکستان کا قرض 30 سے 45 ارب ڈالرز کے درمیان تھا اور اسحاق ڈار نے گذشتہ 65 سال کے قرض کا ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف اپنے ہی دور میں 32 ارب ڈالرز کا قرض لے کر ملک کو ڈوبا دیا ہے۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :