بجٹ سے پہلے کسانوں کا اسلام آباد ڈی چوک پر دھاوا

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرن کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 12:14

بجٹ سے پہلے کسانوں کا اسلام آباد ڈی چوک پر دھاوا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : اسلام آباد میں کسانوں نے ڈی چوک پر دھاوا بول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈی چوک پر کسانوں نے بت سے قبل احتجاج کر رکھا تھا ۔ مظاہرین نے موقف اپنایا کہ کسانوں کا مالی استحصال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کسانوں نے اعلان کیاکہ اگر ایک گھنٹے کے اندر ہم سے مذاکرات نہ کیے گئے اور ہمیں ریلیف نہ دیا گیا تو ہم مزید احتجاج کریں گے ۔ کسانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی ۔ جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :