پی ایم ایل (ن)ہنزہ میں کوئی دھڑابندی نہیں ہے،عتیقہ عضنفر

جمعہ 26 مئی 2017 12:10

پی ایم ایل (ن)ہنزہ میں کوئی دھڑابندی نہیں ہے،عتیقہ عضنفر
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر کے رد عمل میں کہا ہے کہ پی ایم این ہنزہ میں کوئی دھڑا بندی نہیں ہے ،ہنزہ میںمسلم لیگ (ن )مزید مضبوط ہورہی ہے،پارٹی کا ہر ایک کارکن مل جل کر ہنزہ کے عوام کی خدمت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن)ہنزہ میں دھڑابندی کے حوالے سے مقامی اخبارمیںچھپنے والی خبرکو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قراردیا،ہنزہ میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور بہت سارے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ،ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ساری کابینہ ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہے اس کا ثبوت حالیہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح ہے ۔