ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا کی سیاست ہے۔ نور عالم خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 11:43

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا کی سیاست ہے۔ نور عالم خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نور عالم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چارسال تک ن لیگ کی حکومت بچا تے رہے ہیں اور ابھی بھی لگتا ہے کہ ان کی مک مکا کی سیاست ہے ۔ نور عالم خان نے کہا کہ کاش اپوزیشن اکٹھی ہوتی اور صحیح اپوزیشن ہوتی جیسے محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں ہوتی تھی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر آج بھی ویسی ہی اپوزیشن ہوتی تو ملک کی حالت آج بدلی ہوتی۔اس دور میں اگر کوئی صحیح اپوزیشن کر رہا ہے اور اداروں کو بچانے کے لیے آواز اٹھا رہا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ پیپلز پارٹی اب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں بلکہ چوروں اور لٹیروں کی پارٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :