Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ہزار خوانی گریڈ اسٹیشن پر دھاوا

پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی نے بند فیڈرز خود ہی کھول دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 11:37

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا ہزار خوانی گریڈ اسٹیشن پر دھاوا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء) : پی ٹی آئی کارکنان نے ہزار خوانی گریڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کارکنان کی قیادت پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی نے خود کی۔ فضل الٰہی نے متعلقہ علاقوں کے بند فیڈرز خود ہی کھول دئے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ ہزار خوانی فیڈر سے منسلک سو دیہات میں 20 گھنٹےلوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بجلی بحال نہیں کرتے تو خود ہی آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیسکو حکام سے مذاکرات کے بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی گئی۔ دھاوا بولنے اور فیڈرز کھولنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گریڈ اسٹیشن کے اندر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات