کراچی،نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی، گٹر کا پانی سڑک پر جمع

سیورج لائن پھٹنے کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی

جمعہ 26 مئی 2017 11:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) نیپا چورنگی کے قریب سیورج کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث سیورج کا پانی سڑک پر آگیا۔ پانی بھر جانے کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

تاہم اطلاع ملنے پر کے ایم سی کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور فوری طور پر مرمت کا کام شروع کر دیا۔ 30 منٹ کی جدوجہد کے بعد پانی کا رساو روک کر سڑک سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :