بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

جمعہ 26 مئی 2017 11:38

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانے والے عرفان مسیح کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس دوران بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

این اے ایف حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت ایک کروڑکے قریب ہے۔ گرفتار شخص کو مزید تفتیش کے لئے اسے اے این ایف سینٹر راول پنڈی منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ایئرلائن کی پرواز سے بھی 20 کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل لندن میں بھی قومی ایئرلائن کے عملے کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام کے بعد روک لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :