وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ ،مریضوں سے طبی سہو لیات بارے معلومات لیں

شہباز شریف کاکارڈیک کیئر یونٹ فنگشنل نہ ہونے پر اظہار برہمی، فیصل آباد چنیوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان

جمعہ 26 مئی 2017 11:38

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ ،مریضوں ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولتوں سے متعلق معلوم کیا‘ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولتوں سے متعلق معلوم کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا۔ شہباز شریف نے کارڈیک کیئر یونٹ پوری طرح فنکشنل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد چنیوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔