جامعہ پشاور،3 ارب 49کروڑ روپے سالانہ بجٹ کی منظوری

جمعہ 26 مئی 2017 10:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) جامعہ پشاورکی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالی سال 2017-18کیلئے تین ارب 49کروڑ روپے کی بجٹ کی منظوری دے دی ،یونیورسٹی کواپنے وسائل سے دوارب 80کروڑ روپے ملے گے جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے ایک ارب 60کروڑ روپے کی فراہمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 81کروڑ جبکہ پینشن کی مدمیں 65کروڑ روپے خرچ ہونگے،کمیٹی کااجلاس پرووائس چانسلرڈاکٹرمحمدعابد کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں جامعہ کی ٹریژرعائشہ سلمان نے سالانہ بجٹ پیش کیااورکمیٹی کوخصوصی پریذینٹیشن دی ۔

متعلقہ عنوان :