اوباما کا برلن میں شاندار استقبال

جمعہ 26 مئی 2017 10:29

اوباما کا برلن میں شاندار استقبال
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برلن میں عالمی کلیسائی اجتماع میں شرکت کی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جب اوباما برلن پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسیحیت میں اصلاحات کے 500 سال مکمل ہونے پر جرمنی میں یہ عالمی اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں انجیلا مرکل اور سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت دنیا بھر سے ہزاروں مہمان حصہ لے رہے ہیں۔ جرمن زبان میں کِرشن ٹاگ کہلانے والا یہ اجتماع دراصل جرمن پروٹسٹنٹ چرچ کی اسمبلی ہے جو 1949ء سے ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں پورے جرمنی سے پروٹسٹنٹ مسلک کے پیروکار اور ان کے مذہبی رہنما شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :