چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ترکی کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں،سیکورٹی چیلنجز سمیت دوطرفہ مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 10:05

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ترکی کی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے جمعرات کو ترکی کی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل زبیر محمود حیات ان دنوں برادر ملک ترکی کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ انہوں نے انقرہ میں ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی، وہ ترکی کی بری اور بحری افواج کے کمانڈروں سے بھی ملے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں سیکورٹی چیلنجز سمیت دوطرفہ مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے موجودہ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔قبل ازیں جنرل زبیر محمود حیات جب ترک جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :