سندھ میں آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی،امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہو چکی ہے،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 10:05

سندھ میں آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی،امن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے اہداف کے حصول کیلئے زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے پر حکومت کی طرف سے بجٹ 2017-18 میں اٹھائے گئے مثبت اقدامات آئندہ سال نظر آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے۔